بہیڑہ ، بلیلج ، بلیلہ ، بیڈال ، بہیڈ

 بہیڑہ

لاطینی/ نباتاتی نام  TERMINALIA BELERICA ROXB

 (عربی) بلیلج ۔ (فارسی) بلیلہ۔ ( گجراتی) بیڈال ۔ (بنگلہ) بہیڈ ۔ (انگریزی) BELERIC MYRO BALANS ۔



 بڑے مازو کے برابر یا اس سے ذرا بڑا پھل ہے۔اس کا درخت۸۰ سے ایک سوفٹ تک بلند ہوتا ہے۔ جب پتے چھوٹے ہوتے ہیں تب ان کا رنگ تانبے جبیسا ہوتا ہے۔ مکمل پتا آٹھ انچ لمبا بیضوی شکل کا ہوتا ہے ۔ ہر سال ماہ پھا گن میں پتے جھاڑتا اور ماہ چیت میں نئے نکالتا ہے۔ اس کی چال کھردری اور مٹیالی ہوتی ہے اور اس پر ا کثر نیلے دھبے ہوتے ہیں۔ اپر یل جون میں پھول اور سردیوں کے آغاز میں پھل لگتا ہے ۔

 رنگ: بھورا زردی مائل 

ذائقه: بد مزه بکٹھا 

مزاج: سرد اور خشک ۲۔ 

مقدار خوراك: 5 گرام سے 7 گرام تک

 مقام پیدائش: جن علاقوں میں ہڑ ملتی ہے ان علاقوں میں بہیڑا بھی پیدا ہوتا ہے ۔ ضلع کانگڑہ، دہرہ دون ، نینی تال اور ریاست جموں میں بکثرت پیدا ہوتا ہے۔ یہ درخت ضلع راولپنڈی کے مشرقی علاقے میں بھی پایا جا تا ہے لیکن تجارتی اغراض کے لیے اس کا پھل اکٹھانہیں کیا جا تا۔ 

مصلح: شہد وشکر

 افعال و استعمال: کچا پھلل ملین اور پختہ پھل قابض ہے۔ ترپھلہ کا جزو اور اطریفلات میں بکثرت مستعمل ہے ۔ مقوی ومخرج فضولات سوداویہ اورمقوی معدہ ہے۔ بھوک پیدا کرتا ہے۔ ماده سودا کو براہ راست خارج کرتا ہے۔ درد سر، بواسیر،اسہال کہنہ کومفید ہے۔ دماغ اور آنکھوں کوقوت دیتا ہے ۔

 بقول چکر دت بحتہ الصوت ( آواز بیٹھنے ) میں بہیڑہ ،سیندھا نمک اورفلفل دراز باریک پیس کرمکھن میں ملا کر بطورلعوق چٹانا فائدہ مند ہے۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.