بہیدانہ ، بہدانہ
لاطینی نباتاتی نام CYDONIA OBLONGA VULGARIS
(عربی) حب السفر جل ( فارسی) تخم سفر جل ۔ (انگریزی) QUINCE SEEDS
بہی کے لعاب داربیج ہیں ۔
رنگ: سیاہ و سرخ
ذائقه: لیس دار پھیکا
مزاج: سردوتر درجه دوم
مقدار خوراك: 3 گرام تا 5 گرام
مقام پیدائش: سطح سمندر سے ہزار فٹ کی بلندی تک گرم علاقوں میں ۔
مصلح: شکر و بادیان
افعال و استعمال: مزلق ومغری ، مسکن حرارت ۔ بہدانہ کا لعاب گرم بخاروں سل ودق ،نزلہ زکام ،زبان کی سوزش اور کھانسی گرم میں بکثرت مستعمل ہے۔
مسکن حرارت معدہ ہے۔ حلق کی خشونت و زبان کی خشکی ، پیچش اور سوزش امعا کومفید ہے ۔ سپستان کے ہمراہ جوش دے کر نمونیا میں پلاتے ہیں۔ بہدانہ میں نزلہ کو بہانے کی قوت ہے اور گاؤ زبان میں روکنے کی ۔ خسرہ سے آرام ہونے پراکثر بچوں کوگرمی کے دست آنے لگتے ہیں۔ایسی حالت
میں بہدانہ اسپغول کا لعاب شربت صندل اور عرق کیوڑہ ملاکر پلاتے ہیں ۔۔ (غیرسمی)