بکری ، ماعز ، بز ، گوسفند

 بکری

 

(عربی) ماعز ۔ (فارسی) بز ،،  گوسفند ۔ (انگریزی ) گوٹ GOAT


 

 مشہور عام چو پایہ ہے ۔ اس کے نرکو بز نر یا بکرا کہتے ہیں

 رنگ: مختلف

 مزاج :  گرم تر

 افعال و استعمال: گوشت خون صالح پیدا کرتا ہے۔ گرم گرم گوشت چوٹ کے مقام پر باندھنے سے درد کوتسکین دیتا ہے۔ کلیجی کو گرم توے پر رکھ کر اس کا پانی آنکھوں میں ڈالنا اندھراتے یعنی (رات کو نظر نہ آنے کو مفید ہے)۔ مقوی باہ ہے۔ چر بی کالیپ دردوں کوتسکین دیتا ہے ۔ کمزور مریضوں کے لیے بڑغالہ  یعنی  بکری کے بچے کا گوشت تجویز کیا جا تا ہے کیونکہ معدہ چربیلا گوشت ہضم کرنے کا متحمل نہیں ہوتا۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.