بسد ، ناشف ، پاڑ مرجان

 بسد 

 لاطینی نباتاتی نام   CORALLIUM RUBRUM LINN

 (عربی) ناشف ۔ (سندھی) پاڑ مرجان ۔ (انگریزی) CORAL



 ایک سرخ رنگ کا پتھر ہے، سوراخ داراورسخت  ، خلیج فارس سے آتا ہے اس کو عموماََ یخ مرجان کہا جا تا ہے ۔ لیکن یہ مونگے کی جڑ نہیں ہے۔ 

رنگ: سرخ

 ذائقه: پھیکا

مزاج: سرد ا۔ خشک۲

 بدل: دم الاخوین حبس خون کے لیے ۔

 مقدار خوراك: 500 ملی گرام تا 1 گرام

 مصلح: کتیرا۔ طباشیر

 افعال و استعمال: مقوی ، مفرح قلب ، قابض ، حابس الدم ، مجفف اور جالی ہے۔ روغن بلسان کے ہمراہ کان میں ٹپکا نا درد کان کو نفع دیتا ہے۔ جالی اور مجفف ہونے کی وجہ سے سرمہ اس کا مقوی بصر ہے۔ بسد سوختہ بطورسنون استعمال کرتے ہیں ۔ مقوی دندان ہے۔ تمام اعضاء کے خون کا حابس ہے۔ لہذابواسیر خونی ، نفث الدم ، اسہال خونی وغیرہ میں استعمال کیا جا تا ہے ۔ خفقان اور وسواس کے لیے بھی مفید خیال کیا جا تا ہے ۔اس لیے کئی یونانی مرکبات میں داخل ہے۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.