بسفائج ، اضراس الکلب ، کھنگالی

 بسفائج 

 لاطینی/ نباتاتی نام   POLYPODIUM VULGARE LINN

 (عربی) بسفائج ۔ (فارسی ) اضراس الکلب ۔ (ہندی) کھنگالی ۔ (انگریزی) کامن پولی پوڈی COMMON POLYPODY ۔۔



ایک قسم کی گرہ دار جڑ ہے جو چھپکلی کے مانند ہوتی ہے ۔ اندر سے سبز اور سیاہ جس کا رنگ اندر سے سبز نکلے وہ بہترین قسم ہے ۔ اس کو بسفائج فستقی کہتے ہیں ۔۔

رنگ: باہر بھورا سیاہی مائل اندرسبز

 ذائقه: تیز کسی قدرمیٹھا

مزاج گرم اور خشک درجہ دوم

 مقدار خوراك: 3 تا7  گرام

 مصلح: ہلیلہ زرد ۔

 افعال و استعمال: مسہل سودا و بلغم  اور کاسر ریاح ہے ۔ امراض سوداوی و بلغمی مثلاََ دمہ ، جذام ،مرگی ، مالیخولیا اور جوڑوں کے درد کو دفع کرتی ہے ۔ بواسیر کے مسوں کو گراتی ہے۔ سرکہ کے ہمراہ اس کا لیپ طحال کو دفع کرتا ہے ۔ پوست چھیل کر استعمال کر نا چاہئے ۔

(غیرسمی)۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.