بڑھل ، ڈھیئو ، وٹار پھل ، پانیالہ ، لکچ ، لکوچ

 بڑھل ( ڈھیئو )

 لاطینی/نباتاتی نام  ARTOCARPUS LAKOOCHA

 (مرہٹی) وٹار پھل ۔ (بنگالی) پانیالہ ۔ (گجراتی) لکچ ۔ (سنسکرت) لکوچ ۔ (انگریزی) ARTOCARPUS LAKOOCHA


 

مشہور عام درخت ہے جس میں ناشپاتی کے برابر بیڈول پھل لگتے ہیں ۔ یہ پھل کہیں سے لچکے ہوۓ اور کہیں سے ابھرے ہوۓ ہوتے ہیں ۔ پتے مانند بادام کے پتوں کے ، بہت بڑادرخت ہے ۔۔

 رنگ: گودا سرخ اور سفید پھل عام سبز لیکن پکنے پر سرخی مائل زرد پھل زرد

 ذائقه: شیر یں ۔ ترشی مائل

   مزاج: کچا سرد و تر بدرجه دوم پکا گرم وتر

 مقام پیدائش: دہلی اور یو پی کے باغات اورضلع ہوشیار پور (مشرق پنجاب) میں چنت پورنی دیوی کے تیرتھ پر بہت ملا ہے ۔۔

 افعال و استعمال: خام ثقیل ہے ۔ نفخ پیدا کرتا ہے ۔  بلغم کو بڑھا تا ہے مگر دافع صفرا ہے ۔ پختہ مقوی دل ودماغ ہے۔ بچوں کے لیے بیج بطورملین بہت موافق ہیں ۔ بشرطیکہ دائی کے دودھ میں گھس کر استعمال کریں  ،  اس کے پھل کا اچاربھی ڈالا جاتا ہے۔

 


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.