اسپنج ، سحاب البحر ، ابرمردہ ، موادبادل ، ککر

   اسپنج :


 (عربی) سحاب البحر۔ (فارسی) ابرمردہ۔ (ہندی) موابادل۔ (سندھی) ککر۔ (انگریزی) Sponge.



 یہ ایک متخل خل ہے۔ یہ سمندر کی تہہ میں مونگے کی طرح پیدا ہوتا ہے۔ پانی کو جذب کرتا ہے۔ جب پانی میں ڈالتے ہیں پانی کو چوس لیتا ہے اور جب نچھوڑتے ہیں پانی اس سے نکل آتا ہے۔ بعض لوگ اسے مرا ہوا بادل سمجھتے ہیں۔ لیکن یہ غلط ہے۔


رنگ : زردی مائل۔


ذا‏ئقہ : پھیکا۔


مزاج : گرم وخشک۔


مقدارخوراک : 1 گرام۔


افعال و استعمال : اسپنج کو سوختہ کرکے سیلان خون کو روکنے کے لئے کھلاتے ہیں اور زخموں پر چھڑ کتے ہیں۔


نکسیر کو روکنے کے لئے نفوخاً استعمال کرتے ہیں۔ سرد یا گرم پانی میں بھگوکر مریض کے جسم کو پونچھتے ہیں۔ خون بہنے کو روکتا ہے۔ جلایا ہوا آشوب چشم اور بینائی کے لئے مفید ہے(غیرسمی)۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.