آڑو :
لاطینی / نباتاتی نام Prunus Perisica
۔ (عربی ) خوک ۔ (فارسی ) شفتالو ۔ (سندھی) شفتالو ۔( انگریزی) Peach۔
یہ خوردنی پھل ہے ۔ دو قسم کا ہے ۔ ١ چکیا ۔ ٢ لمبا گول مخروطی ۔ چکیا أڑو مخصوص نام شفتالو ہے ۔ درخت بھی اسی نام سے منسوب ہے ۔ بہترین وہ ہے جس کا پوسٹ رنگارنگ ہو اور جس کی گھٹلی آسانی سے جدا ہو اسے بلو کہتے
مقام پیدائش : میدانی علاقوں اور پہاڑوں میں دس ہزار فٹ کی بلندی تک پایا جاتا ہے۔
رنگ : سبز قدری سرخی مائل۔
ذائقہ : پختہ پھل شریں۔
مزاج : سرد اور تر دوسرے درجے میں۔
مقدار خوراک : پانچ دانہ دا ساتھ دانا۔
مصلح : شہد اور ادرک۔
افعال و استعمال : ملین ۔ مقوی معدہ و جگر ۔ جوش خون اور تشنگی کا مسکن ہے ۔ ذیابیطس صفراوی اور خونی بخار کو مفید ہے ۔ گھٹلی کا روغن بواسیر ۔ کان کے درد اور بہرے پن کو مفید ہے ۔ پتوں کو کوٹ کر پینے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں ۔ چرنوں کے لیے بچوں کی مقعد پر لگاتے ہیں ۔
کیمیائی تجزیہ : کیمیائی تجزیہ کرنے پر اس میں کاربوہائیڈریٹس بارہ فیصد پروٹین پانچ فیصد کے علاوہ وٹامن اے 880 یونٹ فی سو گرام وٹامن سی 8 ملی گرام فی سو گرام کیلشیم 5 ملی گرام فی سو گرام آئرن 4ملی گرام فی سو گرام اور فاسفورس 19 ملی گرام فی سو گرام پا گئے ہیں