بارہ سنگھا ، ایل ، گوزن ، پھاڑہو جانور

 بارہ سنگھا :

 لاطینی نباتاتی نام CERVUS ELEPHUS LINN 

 (عربی) ایل ۔ (فارسی) گوزن۔(سندھی) پھاڑھوجانور۔ (انگریزی)STAG'S  HORN



 ایک جنگلی چو پایہ ہے جومشہور عام ہے۔ گوشت اس کا مستعمل ہے۔ سینگ بھی دواؤں میں کام آتے ہیں۔ 

رنگ : جنگلی بارہ سنگھا کا رنگ زردی مائل ہوتا ہے ۔ پہاڑی کا رنگ گرمی میں سرخی مائل اور سردی میں سیاہی مائل

 ذائقه : گوشت نمکین

 مزاج: گرم و خشک ورجه سوم 

مقدار خوراك: گوشت بقدر ہضم ۔ کشتہ 250 ملی گرام تا 500 ملی گرام 

افعال و استعمال : گوشت سودا پیدا کرتا ہے الازود ہضم ہے۔ سردمزاجوں کی باہ کوتقویت دیتا ہے۔ اس کے سینگ کا کشتہ نفث الدم ، اسہال مزمن ، سیلان الرحم ، کثرت حیض ورقت خون اور درد پسلی کو مفید ہے۔ 

اس کی آنکھ کا میل تریاق سمجھا جا تا ہے۔ اس کی دم کھانے سے غشی اور کرب پیدا ہوجانا بیان کیا جا تا ہے۔ 

( گوشت غیرسمی مگر دم قاتل زہر ہے)


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.