باکلہ ، باقلا ، باقلہ ، چونرا

 باکلہ 

لاطینی/ نباتاتی نام   ANOGEISSUS LATIFOLIA

(عربی) باقلا ۔ (فارسی ) با قلہ ۔ (سندھی) چونرا ۔ انگریزی GHATI GUM۔


 

مشہور عام چیز ہے۔ اس کی پھلی کے اندر سے چار پانچ دانے نکلتے ہیں 

رنگ: سیاہ

 ذائقه: پھیکا

مزاج: خشک با قله سرد درجہ اول میں اور خشک درجہ دوم ۔ با قله تازه سرد و تر 

مقدار خوراك: بقدر ہضم 

مصلح: روغن بادام

 افعال و استعمال: منفث بلغم ، محلل اور جالی ہے۔ اسے پکا کر بطور غذا بکثرت استعمال کیا جا تا ہے لیکن نفخ پیدا کرتا ہے۔ کھانسی کوتسکین دیتا ہے ۔ مقوی باہ ہے۔ ورموں کو پکانے کے لیے پیس کر ضماد کرتے ہیں۔ چہرے کی سیاہی، کیل اور سیاہ داغ کے لیے بطور ابٹن استعمال کرتے ہیں ۔ کنٹھ مالا کو مفید ہے ۔ (غیر سمی ) 


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.