أشنان:
لاطینی/ نباتاتی نام USNEA LONGISSIMA
(فارسی ) غاسوں۔ ( پنجابی ) سجی ، لانہ ۔ (سندھی) لائی ۔ (اردو) لا نابوٹی انگریزی USNEA
ایک قسم کی گھاس ہے۔ پتا نہیں ہوتا۔ شاخیں بار یک اور گرہ دار ہوتی ہیں۔ اس کے دھوئیں سے بدبو آتی ہے ۔۔
رنگ: سبز سیاہی مائل
ذائقہ : تلخ اور کھاری
مزاج : گرم وخشک دوسرے درجے میں بعض کے نزدیک گرم تیسرے درجے میں
مقدار خوراك :ا یک گرام سے تین گرام تک
افعال و استعمال : جالی ، مدر بول وحیض، مسہل،حیض بستہ کو جاری کرتا ہے اور فضلات کو تحلیل کرتا ہے۔مدر اور مسہل ہونے کی وجہ سے استسقاء کے لئے نہایت مفید ہے۔ حمل ساقط کر تا ہے۔ زخم کا زائد گوشت کا ٹتا اور صاف کر دیتا ہے، چنانچہ قروح چشم اورگل چشم کے لئے اس کے عصارہ کو شہد میں ملا کر آنکھ میں ڈالتے ہیں۔
اس کا منجن دانتوں کو خوب صاف کرتا اور چمکا تا ہے ۔عرب کے لوگ صابن کی جگہ استعمال کرتے ہیں ۔
رنگین ریشمی کپڑے اس سے صاف کئے جاتے ہیں
(غیر سمی ) مگر زیادہ مقدارسم قاتل ہے۔ اس کو جلا کرسجی بھی بنائی جاتی ہے۔
کیمیائی تجزیه: حسب ذیل اجزاء پاۓ جاتے ہیں ۔
رال دار مادہ جوزردی مائل ہے ایسڈ USNIC ACID جو جراثیم سل کے خلاف فعل رکھتا ہے ۔
مرکبات: لبوب کبیر دوالمسک معتدل مفرح یاقوتی ۔