اشق ، اشج ، کاندر ، اشن چتر ،

 اشق

 DOREMA AMMONIACUM D. DON لاطینی/ نباتاتی نام 


(ناری) اشق ۔ (عربی ) اشج ۔ (ہندی) کاندر۔ (سنسکرت ) اوشن چتر ۔          (انگریزی) گم ایمونی ئیک GUM AMMONIAC ۔


 

یہ ایک  رال دارگوند ہے جو کہ درخت طرثوت سے جب کہ اس کے پھول و پھل آۓ ہوۓ ہوتے ہیں حاصل کیا جا تا ہے۔

اشق کے گول گول دانے ہوتے ہیں یا باہم ملے ہوۓ دانوں کی بڑی بڑی ڈلیاں ہوتی ہیں ۔اس کو پانی میں حل کرنے سے دودھ کا شیرہ بن جا تا ہے 


رنگ: زرد مائل بھوری جو دیر تک پڑار ہنے سے سیاہی مائل ہو جاتی ہے لیکن اندر سے غیر شفاف سفید یا خفیف زردی مائل۔ 


بو : مثل جند بیدستر


 ذائقه: تلخ اور خراش دار


 مزاج: گرم و خشک 


مقدار خوراك: نصف گرام سے ڈیڑھ گرام تک


 مقام پیدائش: ایران، . خراسان اور پنجاب


 مصلح: انیسوں وسرکہ 


افعال و استعمال: محلل اورام ، مدر بول و حیض ملین و مسہل ہے۔اس کالیپ خنازیر، صلابت مفاصل اور اورام مغابن کے لئے مفید ہے۔ مرگی، فالج،لقوہ ، وجع مفاصل اور نقرس میں مناسب ادویہ کے ہمراہ کھلاتے ہیں ۔


 کیمیائی تجزیه: سے اشق میں حسب ذیل اجزاء ہوتے ہیں ۔

 گوند 20 %    رال دار مواد 70 %  اڑنے والاتیل %4 ہے۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.