بال ، شعر ، موئے ، وار ، کیش

 بال : HAIR

 (عربی) شعر۔ ( فارسی) موۓ ۔ (سندھی) وار۔ (سنسکرت) کیش۔ (انگریزی) HAIRS



انسان اور حیوان کے جسم کے بال مشہور عام ہیں۔

 رنگ: سیاہ بھورے

 مزاج: سردوخشک درجہ تین ۔ کھاۓ نہیں جاتے

 افعال و استعمال: موۓ سوختہ مجفف قرورح اور حابس الدم ہیں ۔ جلا کر زخم میں لگاتے ہیں ۔ منہ آنے کو مفید ہیں بشرطیکہ ہمراہ شہد کے استعمال کریں ۔ مردار سنگ کے ہمراہ خارش تر وخشک دونوں کو مفید ہیں ۔ سرکہ میں پیس کر لگانا پھوڑے پھنسی اور ورم طحال کو نافع ہیں ۔ پیس کر چھڑکنا کانچ نکلنے کو مفید ہے۔ زفت رومی کے ہمراہ سر کے زخموں پر لگاتے ہیں ۔ روغن زیتون کے ہمراہ آگ جلے کومفید ہیں۔

(قریب بسم)


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.