انت مول ، مولنی ، جنگلی پکوان ، پیتا کازی

 انت مول : 


لاطینی/ نباتاتی نام   HEMIDESMUS INDICA LINN


 (سنسکرت ) مولنی ۔ ( ہندی) جنگلی پکوان ۔ (مرہٹی ) پیتا کازی ۔ (انگریزی) انڈین اپی کیکوائنا COUNTRY IPECAOUANIA 



یہ ایک سدابہار پودا ہے جس کی جڑیں بہت موٹی اور لمبی ہوتی ہیں۔ اس کا تنا لمبا اور پتلا ہوتا ہے اور اس پر تھوڑی ہی شاخیں ہوتی ہیں جو آپس میں بل کھاتی ہوئی اوپر کو جاتی ہیں ۔۔


 رنگ : پھول پیلے رنگ کے اندر سے سررخ


 مزاج: گرم وخشک درجہ دوم


 مقدار خوراك: بطور منفث ۲ چاول سے 125 ملی گرام تک ۔ بطورمقئی 625 ملی گرام سے ا گرام تک


 مقام پیدائش: بنگال،جنوبی ہند، برازیل


 افعال و استعمال: اندرونی طور پر منفث ،مقوی معدہ مقئی اور کسی قدرمعرق ہے ۔ اس کے خشک پتے بخار کی حالت میں گرم پانی کے ہمراہ کھلا نا پسینہ لاتے ہیں اور اس کے پتوں یا چھال کا رس 12 سے 24 ملی لیٹر تک پلانے سے قے ہوکر معدہ صاف ہو جا تا ہے۔ بیرونی طور پر مخرش محمر اور دافع تعفن ہے۔ 

اس کی جڑ کا سفوف گوند کیکر اورافیون ملا کر پیچس میں دیا جا تا ہے۔ ڈاکٹری دوا اپی کے کوائنا کی قائم مقام ہے۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.