اروی ، قلقاش ، گری ، کھیاں ، الوی

  اروی :

 لاطینی نباتاتی نام۔ Colocasia Esculenta Linn

        

 (عربی) قلقاش۔ (بنگالی) گری۔ (ہندی) کھیّاں۔ (گجراتی) الوی۔ (انگریزی) C. Antiquorum.


 

 یہ ایک قسم کی مشہور عام سبزی ہے جو آلو کی طرح زمین کے اندر ہوتی ہے۔ پتے بڑے بڑے چکنے ہوتے ہیں۔


رنگ : بھورا۔


ذائقہ : پھیکا حلق میں خراش کرنے والا۔


مزاج : گرم پہلے درجے میں۔ تر دوسرے درجے میں۔ بعضوں کے نزدیک سردتر۔


مقدار خوراک : بقدر ہضم۔


مصلح : دارچینی، لونگ، لیموں۔


افعال و استعمال : مؤلد و موغلّظ منی ہے، باہ کو حرکت دیتی ہے۔ بدن فربہ اور طاقتور بناتی ہے۔ لزوجت کی وجہ سے کھانسی، خشکی سینہ، نرخرہ کی خرخراہٹ کو دفع کرتی ہے۔ چھلکا اس کا اسہال کے لئے مفید ہے۔ اداربول کے لئے اس کے پتے کا نچوڑا ہوا پانی بہت مفید ہے۔ اس کو تنہا یا گوشت کے ہمراہ پکاکر اس میں لیموں نچوڑکر استعمال کیا جاتا ہے۔


نوٹ : اس کی رطوبط مخرش ہے۔ پانی میں بار بار دھونے سے خراش دار جزو کمزور ہوجاتا ہے۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.