بھوئی آملہ ، جراملہ ، نردری

 بھوئی آملہ 

 لاطینی/ نباتاتی نام   PHYLLANTHUS NIRURI LINN

 (بنگلہ) بھوئی آملہ۔ (ہندی) جراملہ۔ (سندھی) نردری۔

 (لاطینی ) PHYLLANTHUS NIRURI ۔



ایک ہندی بوٹی ہے جوتقریباََ ایک ہاتھ اونچی ہوتی ہے اور اس کے پتے آملہ کے پتوں کے مشابہ اوران کے نیچے چھوٹے چھوٹے دانے ہوتے ہیں۔ ان دانوں کے چاروں طرف  آنولہ کی طرح ہی لکیریں ہوتی ہیں  ۔

ذاتفہ: تلخ 

مزاج: سردوخشک درجہ اول 

مقدار خوراك: سالم پودا 24 گرام ۔ بشکل جوشاندہ اور جڑ یا پتے سفوفاََ ایک چمچ خرد 

مقام پیدائش: وسط ہند، احاطہ مدراس میں یہ پودا بکثرت ملتا ہے۔ پنجاب میں کم ہوتا ہے ۔

افعال و استعمال :مفتح ، مدر بول اور مبرد ہے۔ مرض یرقان ، سوزاک اور پیشاب کی جلن میں تازہ جڑ ، چھال ، پتے ، پھول، پھل یعنی سالم پودا بمقدار 24 گرام ایک پیالی بھر دودھ میں گھوٹ کر صبح وشام پلاتے ہیں ۔ یا اس کی خشک جڑ یا خشک پتوں کا سفوف بمقد ار ایک چمچہ خرد کھلاتے ہیں۔

(غیرسمی)


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.