بہی
لاطینی/ نباتاتی نام CYDONIA OBLONGA MILL
(عربی) سفرجل ۔ (فارسی) بہ ۔ (انگریزی) کاونس QUINCE
مشہور عام میوہ ہے۔ شیریں اور ترش دوقسم کا ہوتا ہے ۔
رنگ: زرد وسفید
ذائقه: شیریں چاشنی دار
مزاج: سرد درجہ اول خشک درجہ دوم
افعال و استعمال: ملطف ،مفرح اور مقوی ہے۔ روح حیوانی اور نفسانی کو فرحت دیتی ہے ،معدہ و جگر، دل اور دماغ کوقوت دیتی ہے۔ قابض ہے۔ پیشاب اور دودھ جاری کرتی ہے ۔ خفقان حار ضعف قلب ،اسہال صفراوی ،جگر کی حرارت، قے اورغثیان کوتسکین دینے کے لیے تنہا یا مناسب ادویہ کے ہمراہ استعمال کرتے ہیں ۔ بہی کا شربت، رب اور مربا بنایا جاتا ہے۔