بیر بہوٹی
(عربی) کاغنہ ۔ (فارسی) کرم عروسک ۔ (سندھی) مینھن ۔ وساورڈ ۔ (انگریزی) ARANIA COCCINIA
ایک مشہور کیڑا ہے ۔ برسات میں خاص کر ساون بھادوں میں پیدا ہوتا ہے۔
رنگ: نہایت سرخ
مزاج : گرم درجه دوم خشک درجه دوم
مقدار خوراك: نصف عدد سے ایک عدد
افعال و استعمال: قوت باه، فربہی عضو تناسل اور امساک کے لیے طلاءََ استعمال کرتے ہیں ۔ اس کوخوردنی طور پر استعمال نہیں کرتے لیکن بعض اطباء چیچک جب کہ نمایاں ہو کر چھپ گئی ہواس کو باہر نکالنے کے لیے کھلاتے ہیں۔
(غیرسمی)