الایچی خرد ، قاقلہ کبار ، ہیل کلاں ، موٹا الائچی ، پھوٹا وڈا ، بڈ الائچ

 الایچی خرد:

لاطینی/نباتاتی نام    ELETTARIA CARDAMOMUM MATON 


(عربی) قاقلہ صغار  ۔ (ناری) ہیل بو ایا خیر بوا ۔ (مرہٹی)  تھورویلا ۔ (سندھی) پھوٹا نندا ۔ (بنگالی )  چوٹ ایلاچ  (انگریزی) CARDAMOM کارڈے مم



 مشہور عام چیز ہے۔ چھلکا بے اثر ہوتا ہے۔ بوقت ضرورت چھلکا اتارکر دانے استعمال کر یں۔۔


 رنگ: چھلکا سفید سبزی مائل  اور دانه سياه 


ذائقه: ٹھنڈا،خوشبودار اورلطیف ۔


مزاج: گرم خشک


 مقدار خوراك: نصف گرام سے ایک گرام تک 


مقام پیدائش: مالابار، مدورا، میسور، گورگ، ٹرانکور(جنوبی ہند) اور لنکا 


مصلح: طبا شير سفيد 


افعال و استعمال: مقوی معدہ ، ملطف اور مطیب دہن بھی ہے۔ ریاح کوتحلیل کرتی ہے ، دل اور معدہ کوتقویت دیتی ہے، منہ اور پسینے کوخوشبودارکرتی ہے ۔ پیسں کر سونگھنا چھینک لا تا ہے اور درد سر ریحی اور مرگی کو فائدہ دیتا ہے ۔متلی ،ابکائی اور قے کودفع کرتی ہے۔ معدہ کے درد ریاحی کوتسکین دیتی ہے ۔اسہال کو روکتی ہے ۔ گلاب میں جوش دے۔ کر ہمراہ سکنجین کے پلا نا درد جگر اورجگر کے سدہ کے لئے مفید ہے۔


 کیمیائی تجزیه: لطیف روغن جس کی خاص خوشبو ہے۔ فکسڈ آئل۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.