اندرائن ، حنظل ، خرپذہ تلخ ، تمہ ، پھرپیندوا ، ماکال ، مکل ، ٹوہ

 اندرائن 


لاطینی/ نباتاتی نام    CITRULLUS COLOCYNTHIS LINN


(عربی) حنظل ۔ ( فارسی) خر پذہ تلخ ۔ (اردو) تمہ ۔  پھر پھیند وا ۔ (بنگلہ) ماکال یا مکمل ۔ (سندھی) ٹوہ ۔ (انگریزی) کالوسنتھ COLOCYNTH ۔



ایک جنگلی بیل کا پھل ہے ۔ بیل اس کی تربوز کی بیل کے مشابہ ہوتی ہے۔ پھل گول مالٹے کے برابر ہوتا ہے ۔ تازہ پھل کا گودا نرم اور رس دار ہوتا ہے لیکن خشک پھل کا گودا پچک کر چھلکے کے ساتھ لگ جا تا ہے اور چھلکے سے الگ کرنا مشکل ہوتا ہے۔۔


 خشک حالت میں اس کے اجزاء کا تناسب یہ ہے۔ گودا۱۵ فیصد ، تخم ۲۲ فیصد ،  چھلکا ۲۳ فیصد ۔۔  پھل کے گودے کوبیجوں سے علیحدہ  کر کے تخم حنظل کہتے ہیں ۔  اور یہی گودا اور اس کی جڑیں بطور دواستعمل ہیں۔


رنگ: چھل ہلکا زردجس پرسبز دھاریاں ہوتی ہیں ۔ خشک گودا زردی مائل سفید


 ذائقه: نہایت کڑوا اور بدمزہ


 مزاج :  گرم درجہ ۴ ۔ خشک درجہ ۴ 


 مقدار خوراک: ایک تا دو گرام 


مقام پیدائش: بنگال، جنوبی ہند، یوپی، پنجاب ، سندھ، راجپوتانہ اور ساحل کا رومنڈل کے رتیلے خشک مقامات پر خودرو پیدا ہوتا ہے۔ ہندو پاکستان میں اس کی با قاعدہ کاشت نہیں کی جاتی ۔ 


مصلح: کتیرا، روغن بادام وغيره 


افعال و استعمال: محلل اور مسقط حمل ہے۔ بلغم وسودا کو بذریعہ اسہال خارج کرتا ہے ۔ اخلاط ردیہ کو باطن بدن سے جذب کر لیتا ہے ۔ امراض باردہ مثلاً مرگی رعشه، فالج ،لقوه، وجع المفاصل، عرق النساء، استسقاء کے لئے بہت مفید سہل ہے مگر اسے تنہا ہرگز استعمال نہ کریں ۔


اسقاط حمل کے لئے اندرائن کا پانی نچوڑ کر اس میں روئی بھگوکر بطور فرزجہ استعمال کرتے ہیں ۔اس کوروغن ناریل میں پکا کر تیل کو صاف کر کے درد گوش کوتسکین دینے کے لئے قطور کر تے ہیں اور اس کے پانی کو روغن کنجد میں پکا کر جسم پر مالش کرنے سے دائمی درد سر دور ہو جا تا ہے۔ 


اس کی جڑ مشہور دوا عرق مطبوخ ہفت روزہ کا ایک جزو ہے اور اس کا گودا بطور مسہل ڈاکٹری ادویات میں بھی استعمال کیا جا تا ہے ۔

(قریب بسم) کثیر مقدار میں قاتل ہے۔ 


کیمیائی تجزیہ: پتہ چلا ہے کہ اندرائن کے گودے میں کولوسائڈ اے (الفا ایلدٹرون ۔ گو کو پائز نیو سائڈ ) جو جلاب آور خصوصیات رکھتا ہے اور انتڑیوں کے نظام عضلات پر اینٹی ہسٹامینک اور اینٹی ایسٹیال کولین کی طرح اثرات دیتا ہے، رحم کے عضلات کو تحریک نہیں دیتا،موجود ہوتا ہے۔


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.