دمالاکبر ، داد مرن ، داد مار ، دیندوکوملی ، شیمی گڈا (1)

دادمردن  :

لاطینی/ نباتاتی نام CASSIA TORA LINN

(عربي ) دم الاکبر( ہندی ) ۔ ( بنگالی ) داد مردن ۔ (سندھی) داد مار۔ (مرہٹی ) دیندو کوملی ۔ ( تامل ) شیمی گڈا ( کناری)۔ (انگریزی) رنگ ورم شرب RING WORM SHRUB ۔




جھاڑ دار پودا ہے ۔ اس کی چھال رنگنے کے کام آتی ہے۔

 مقام پیدائش: زیادہ تر بنگال میں پیدا ہوتا ہے ۔

افعال و استعمال: اس کے پتوں کو کچل کر مساوی وزن سہاگہ یا پتوں کے رس میں عرق لیموں ملا کر داد پر لگانا شافی علاج ہے ۔ خشک پتوں کا ٹنکچر یا رب سنا یا شحم حنظل کی طرح مسہل تاثیر رکھتا ہے ۔ منہ آنے میں اس کے جوشاندہ سے غرارے کراتے ہیں ۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.