دندان فیل :
(فارسی) ۔ (اردو ) دانت ہاتھی ۔ (عربی) عاج ۔
(سندھی) عاج جوبورو۔ (انگریزی) ٹسک TUSK ۔
مشہور عام ہے۔
رنگ: سفید
ذائقہ: پھیکا۔ بدمزہ
مزاج: سرد و خشک بدرجہ دوم
مقدار خوراك:
دو سے پانچ گرام
افعال و استعمال: اس کا سرمہ مقوی بصارت ہے ۔
شہد کے ہمراہ کھانا قوت حافظہ اور فہم وفراست کو زیادہ کرتا ہے۔ تکمید قوت باہ کے
لیے مفید ہے۔ حیض سے پاک ہونے کے بعد برادہ دندان فیل ۴ گرام باریک کر کے مصری 8
گرام کے ہمراہ عورت کو چند روز کھلانا معین حمل ہے ۔ جپ ہاتھی مست ہوتا ہے تو اس
کے کانوں کے پیچھے جھاگ دار چکنی رطوبت نکلتی ہے اس کو مستی فیل ( گجراج) کہتے ہیں
اور یہ طلاؤں میں ڈالی جاتی ہے۔