دم الاخوین :
لاطینی/ نباتاتی نام DRACAENA OMBET
(
اردو ) بیجا سار گوند ۔ (ہندی) وجے سار۔ ( فارسی ) خون سیاؤشاں۔ ( بنگالی) پت سل۔
(مرہٹی ) ببلا ۔ (انگریزی)DROGOXIS BLOOD ۔
ایک بڑے درخت
وجے سار کی گوند ہے ۔ یہ درختوں کو گودنے سے فروری اور مارچ میں حاصل کیا جا تا
ہے۔ جب کہ پھول نکلے ہوئے ہوتے ہیں ۔
پہچان : یہ
ابلتے ہوۓ پانی یا سپرٹ ریکٹی فائیڈ میں پوری طرح حل ہو جاتا ہے۔
رنگ: سرخ
ذائقه: کسیلا
مزاج: سرد
وخشک بدرجہ سوم
مقدار خوراك:
نصف گرام سے ڈیڑھ گرام تک
مقام پیدائش:
سنٹرل انڈیا ، مدراس ، مالا بار، کویمبٹور، نیلگری، گوداوری (میسور ) سمبل پور،
(بہار۔ اڑیسہ ) اور لنکا ۔
مصلح: کتیرا
بدل: شادنج
مغسول ۔
افعال و
استعمال : قابض، حابس الدم اور مجفف ہے۔ اس کی تاثیر کتھ کے مشابہ ہے ۔ لیکن اس سے
قدرے کمزور ہے ۔ اس کو زیادہ تر خونی بواسیر ، نفث الدم ، کثرت حیض ، اسہال اور
پیچش میں کھلاتے ہیں نیز سیلان خون کو روکنے کے لیے تازہ زخموں پر چھڑکتے ہیں۔اس
میں ٹینک ایسڈ گوندوں اور دوسرے مادوں کے ساتھ پایا جا تا ہے اور ڈاکٹر بھی اس دوا
کا ٹینکچر اور سفوف اسہال و پیچش کے امراض میں استعمال کرتے ہیں ۔