روغن گل ، دہن الورد ، گل روغن

روغن گل :
 انگریزی نام ROSA DAMASCENA OIL
 (فارسی ) (عربی ) دہن الورد (سندھی) گل روغن۔



گلاب کے پھول تلی کے تیل میں پکا کر یا عرصہ تک دھوپ میں رکھ کر بنایا جاتا ہے۔
 رنگ: سرخی مائل
ذائقه: بدمزہ چکنا
مزاج: مرکب القوى
 افعال و استعمال: مقوی ، محلل اور رادع ہے ۔ دردوں کو تسکین بخشتا ہے ۔ روغن گل اور سرکہ میں کپڑا بھگو کر بار بار یا فوخ ( تالو ) پر رکھتے ہیں اور پتی اچھلنے میں بدن پر مالش کرتے ہیں۔ تقویت دماغ کے لیے سر پر لگاتے ہیں ۔ درد گوش کے لیے کان میں قطور کرتے ہیں۔ چونا زیادہ کھانے سے جو منہ میں زخم پڑ جاتے ہیں ان کے لیے اور آگ سے جلے ہوئے کو مفید ہے۔ بعض اطباء اندرونی طور پر قرحہ معدہ وامعا میں استعمال کرتے ہیں۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.