روغن کایاپٹی ، کایا پٹی کا تیل ، الائچی کا تیل

روغن کایاپٹی :

 انگریزی نام  CAJUPUT OIL

 کایا پٹی کا تیل ۔ ( بنگالی )  الائچی کا تیل ۔




یہ کائی بوٹی کے پتوں سے کشید کیا جا تا ہے ۔

رنگ: زرد وسبزی مائل ۔

ذائقہ: تلخ

 مقدارخوراک: 2 تا 4 قطرے

مقام پیدائش: یہ سدا بہار درخت بحر ہند کے مجمع الجزائر میں پیدا ہوتا ہے اور اس کا تیل جاوا ، سیلے بس وغیرہ سے برآمد کیا جا تا ہے ۔

 افعال و استعمال: اندرونی طور پر مغرق ، محرک ، کاسر ریاح اور دافع تشنج ہے۔ اس کو پتاشہ یا مصری کی ڈلی پر ڈال کر اختناق الرحم ، نفخ شکم ، ہچکی اور قولنج میں کھلاتے ہیں ۔ بیرونی طور پر محمر ہونے کی وجہ سے وجع مفاصل میں بطور مالش بکثرت مروج ہے۔

 عام طور پر بنگالی کبیراج کایا پٹی کا تیل ا حصہ  ارنڈی کا تیل ۲ حصہ اور روغن زیتون ۹  حصہ ملا کر تمام عضلاتی دردوں پر مالش کرتے ہیں۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.