خوب کلاں ، خاکشی ، خبہ ، بزرالخمخم ، شبہ وخاکچی ، خاکثیر

 خوب کلاں  (خاکشی) :

 

 لاطینی/ نباتاتی نام SISYMBRIUM IRIO LINN

 (عربی) خبہ ۔ بزرالخمخم  ۔ (فارسی) شبہ و خاکچی ۔ (سندھی) خاکثیر ۔ (انگریزی) HEDGE MUSTARD ۔

 



مشہور عام ہے اس کا پودا نصف گز سے لے کر ایک گز تک اونچا ہوتا ہے۔ پتے لمبے ، شاخیں باریک اور پھلیاں سرسوں کی پھلیوں سے مشابہ لیکن باریک تخموں سے بھری ہوئی  یہ تختم ہی دوا مستعمل ہیں

 

رنگ: تخم زرد سرخی مائل

ذائقه: پھیکا

 مزاج :  گرم تر بدرجه دوم

مقدار خوراك: 5 تا 7  گرام ۔

 مقام پیدائش: بلوچستان ، مغربی پنجاب سے راجپوتانہ تک ، فصل ربیع میں گیہوں ، میتھی ، سرسوں وغیرہ کے ساتھ پیدا ہوتی ہے ۔

افعال و استعمال: دافع تپ ہونے کی وجہ سے بخاروں میں بکثرت استعمال کرتے ہیں ۔ بریاں پرانی کھانسی کے لیے مفید ہے۔ چیچک اور خسرہ میں اس کا جوشاندہ پلاتے ہیں اور مریض کے بستر پر چھڑکتے ہیں ۔ مسامات کو کھولتی ہے اور دانے جلد نکل آتے ہیں ۔ محرقہ بخار میں خاکسی مدبر  یا مشوی استعمال کرائی جاتی ہے۔ ہیضہ میں خاکسی کو گلاب میں جوش دے کر پلاتے ہیں، پیاس اور قے کو روکتی ہے۔

 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.