خوبانی :
لاطینی نباتاتی نام PRUNUS ARMENIACA LINN
(عربی) مشمش ۔ (فارسی ) زردآلو ۔ (سندھی )
زردالو ۔ ( پہاڑی نام) ہاڑی ۔ (انگریزی) اپری کاٹ APRICOT ۔
مشہور پھل ہے ۔
رنگ: زرد
ذائقہ: شیریں
مزاج: سرد وتر
بدرجہ دوم ، مغز گرم و تر
مقدار خوراك: پانچ عدد سے دس عدد تک
مقام پیدائش: افغانستان ، بلوچستان ، مغربی ہند
، پاکستان
افعال و استعمال: ملین ، مسکن ، تشنگی اور نافع امراض غلیانیہ صفرا ہے۔ جملہ اعضاء کوقوت دیتا ہے۔اس کا نقوع
صفراوی اور خونی پتوں ، سوزش معدہ اور بواسیر کے لیے نافع ہے ۔ مادہ کو معتدل
القوام کرتا ہے۔ پیاس ،خون ۔ جوش خون کو تسکین دیتا ہے ۔ صفرا کا مسہل ہے ۔
مغز خوبانی مبہی اور بادام کی مانند لذیذ ہوتا ہے ۔ درخت خوبانی
کے پتے قاتل کرم شکم ہیں۔
کیمیاری
تجزیہ: تازہ 1000 گرام خوبانی میں 85.3 فی صد رطوبت ، 0.1 فی صد پروٹین ، چکنائی 0.7 فی صد ، معدنی اجزاء1.0 فی صد اور
1.6 فی صد کاربوہائیڈریٹس ۔
معدنی اجزاء
میں کیلشیم 20 ملی گرام ، فاسفورس 25 ملی گرام ، آئرن 2.2 ملی گرام وٹامن سی 6 ملی
گرام پاۓ جاتے ہیں۔
