دودھ گھوڑی :
(عربی
) لبن الرماک ۔ (فارسی ) شیراسپ ۔
مشہور عام ہے
۔
رنگ: سفید
ذائقہ: قدرے شور
مزاج : گرم تر
مقدار خوراك :
125 ملی لیٹر ۔
افعال و
استعمال : مفرح ، جالی اور مفتح ہے۔ مقوی باہ اور بھوک بڑھاتا ہے۔ مدر بول ہے۔
مثانہ و مجاری بول کو نافع ہے۔ اس کا لتہ معین حمل ہے۔ مدرحیض بھی ہے۔ ضعیفوں کے
لیے موافق غذا ہے۔ گھوڑی کے دودھ سے کومس تیار کی جاتی ہے جو مرض سل کے لیے مفید
غذا بیان کی جاتی ہے۔ یہ بند ڈبوں میں روس اور ترکستان سے آتی۔