دودھ گدھی ، لبن الاتان ، شیر مادہ خر ، گڈھ جو کھیر

دودھ گدھی  :

(عربي) لبن الاتان ۔ (فارسی) شیر مادہ خر۔ (سندھی) گڈھ جو کھیر ۔ (انگریزی) ASS MILK ۔

رنگ: سفید

ذائقه: شیر یں۔

مزاج: سرد درجہ دوم تر درجہ سوم ۔

مقدار خوراك: بقدر برداشت ۔

افعال و استعمال: رطوبت اور سردی پیدا کرتا ہے۔ مفرح اور جالی ہے۔ مسام اور سدہ کھولتا ہے۔ گرم مزاجوں کو زیادہ مفید ہے ۔ منہ سے خون آنے کو اور پھیپھڑے کے زخموں کو مفید ہے۔ لاغری دفع کرتا ہے۔ اس میں مائیت بکری کے دودھ سے بھی زیادہ ہوتی ہے اس لیے سل و دق کے مرض میں عورت کے دودھ کے بعد دوسرے درجہ پر گدھی کا دودھ خیال کیا جا تا ہے کیونکہ یہ عورت کے دودھ کے مشابہ ہوتا ہے ۔

دودھ تازہ 84 ملی لیٹر سے شروع کریں اور آہستہ آہستہ بڑھا کر آدھ کلو تک پہنچائیں ۔ روٹی نہ کھائیں ، اگر بھوک لگے تو پھلوں کا پانی پئیں ۔ گدھی کو چارہ میں مکو، چولائی ، خرفہ کھلانا مناسب ہے۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.