روغن
ارنڈ :
لاطینی/ نباتاتی نام RICINUS COMMUNIS
(عربی ) دہن الخروع ۔ (فارسی ) روغن بید انجیر۔
(سندھی) ہیرن جو تیل۔ (انگریزی) کیسٹرائل CASTOR-OIL ۔
مشہور عام ہے۔
یہ ایک فکسڈ آئل یعنی غیر فراری تیل ہے۔ جو ارنڈ کے بیجوں سے نکالا جا تا
ہے۔ بغیر حرارت پہنچاۓ بیجوں کو دبا کر نکالا ہوا تیل طبی استعمال کے لیے بہتر
سمجھا جاتا ۔
رنگ: ہلکا سا زرد یا بے
رنگ ۔
ذائقه: بدمزہ
پھیکا
مزاج : گرم
خشک بدرجہ دوم ۔
مقدار خوراك:
24 ملی لیٹر سے 48 ملی لیٹر، چھوٹے بچوں کے لیے ایک چمچہ خرد۔
افعال و استعمال: مسہل اور مسکن اوجاع باردہ ہے۔ آنتوں کے سدے کھولتا ہے ۔ استسقاء کو
مفید ہے ۔ حمولاََ رحم اور خصیوں کے ورم کوتحلیل کرتا ہے اور قولنج کو نافع ہے۔
بچوں ، بڑوں اور بوڑھوں کو ہر عمر میں استعمال کراسکتے ہیں ۔ قولنج کے درد میں روغن
بیدانجیر، صابن والے پانی میں ملا کر حقنہ کراتے ہیں ۔۔