انگریزی نام LINSEED OIL
(عربی) دہن الکتان۔ (فارسی) روغن کتان ۔ ( بنگلہ ) تیسی تیل۔ (انگریزی) لنسیڈ آئل LINSEED OIL۔
یہ ایک غلیظ زرد رنگ کا روغن ہے جو السی کے بیجوں کو دبا کر نکالا جاتا ہے۔
رنگ: قدرے زرد
ذائقه: تلخ
مزاج : گرم تر
افعال و استعمال: محلل اور مسکن اوجاع ہونے کی وجہ سے اس کی مالش کرتے ہیں ۔ قروح امعا یا قولون کے زیریں حصہ میں سدہ پڑ جانے میں روغن السی کا حقنہ کرتے ہیں۔ جلے ہوئے مقام پر آب چونا مساوی ملا کر لگاتے ہیں ۔ چھاپے کی سیاہی بنانے میں بکثرت مستعمل ہے۔
