جوکھار:
لاطینی ، کیمیائی نام POTASSIUM
CARBONATE
(عربی) نطرون ۔ (بنگلہ ) یوچھار ۔ (دکن ) جھاڑ کا نمک ۔ (انگریزی) POTASH ۔
جو کے پودے کو جلا کر بترکیب خاص نمک بناتے ہیں
رنگ: سفید
ذائقه: شوروتلخ
مزاج : گرم خشک بدرجہ سوم
مقدار خوراك: نصف سے ایک گرام
افعال و استعمال: مدر بول ،مفتت سنگ گردہ و مثانہ ، مقوی معدہ وہاضم مخرج بلغم ، ورموں ، ریاح اور بلغم کو تحلیل کرتا ہے ، قولنج کو فائدہ
دیتا ہے ۔ مناسب دواؤں کے ہمراہ بلغمی کھانسی کومفید ہے ۔ سدہ کھوتا ہے ۔ ہاضم ہے۔ مثانہ کی پتھری دفع کرتا ہے ۔ بار بار استعمال کرنے سے امعا کے عضلی طبقے کو مفلوج کر کے اسہال لاتا ہے۔
(غیر سمی)