جونک ، علق ، دیوچہ ، زلو ، جور ، جلوکا

جونک  :

 

 

 لاطینی/ حیوانی نام  HIRUDO MEDICINALIS

 

 

(عربی) علق ۔ (فارسی ) دیوچہ ۔  زلو ۔ (سندھی) جور۔ (سنسکرت) جلوکا۔ (انگریزی) لیچز LEECHES۔

 

 



 جونک کی بہت قسمیں ہیں ۔ سب سے اعلی قسم وہ جونک ہے جو قد میں متوسط ہوتی ہے ۔ اس کے پیٹ کی رنگت سبز مائل بہ سیاہی ہوتی ہے اور اسکا زیریں حصہ سرخ ہوتا ہے۔ اس کو رائے جونک کہتے ہیں ۔ ایک قسم قد میں بہت بڑی سیاہ رنگ کی ہوتی ہے ۔ اس کو بھینسیا جونک کہتے ہیں اور یہ سب سے خراب قسم ہے۔

 

 

 یہ آبی جانور بند پانی مثلا تالابوں اور جھیلوں میں پیدا ہوتا ہے۔

 

 

مزاجسرد درجہ دوم اور خشک درجہ دوم

 

 

 افعال و استعمال: چھ سات جونکوں کو اندرونی و بیرونی ورموں پر خون چوسنے کے لیے لگاتے ہیں ۔ان کے خون چوسنے سے ورم اور درد میں کمی ہو جاتی ہے۔ علاوہ ازیں جونکوں کو بطورمعظم ذکر طلاؤں میں شامل کر کے عضومخصوص پر مالش کرتے ہیں ۔ خوردنی طور پرمستعمل نہیں۔

چھ سال کی عمر تک جس قد رعمر ہواسی قدرجونکیں لگانی چاہئیں۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.