روغن خشخاش ، دہن الخشخاش ، کن جو تیل

روغن خشخاش :

 انگریزی نام  POPPY PLANT OIL

(عربی ) دہن الخشخاش ( فارسی ) روغن خشخاش ۔ (سندھی) کن جوتیل ۔




مشہور عام ہے۔

 رنگ: سفید۔

ذائقہ : پھیکا

مزاج : سرد تر ۲۔

 مقدار خوراك: 6 ملی لیٹر سے 24 ملی لیٹر تک ۔

افعال و استعمال: نیند لاتا ہے۔ سر کے درد کوتسکین دیتا ہے۔ دوسرے تیلوں کی طرح نزلہ پیدا نہیں کرتا۔ روغن بادام اور روغن کدو کے ہمراہ ملا کر سر پر مالش کرنا دماغ کو طاقت دیتا ہے اور خشکی کو دفع کرتا ہے ۔عصبی دردوں کے لیے مفید ہے ۔ روغن کدو اور روغن خشخاش کا حصہ مساوی لے کر تلووں نیز سر پر مالش کرنے سے نیند آ جاتی ہے۔ یہ کھانے کے بھی کام آتا ہے ۔اس کے علاوہ عمارتی رنگوں اور صابن سازی میں مستعمل ہے۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.