روغن زیتون :
انگریزی نام
OLIVE
OIL
(فارس) زیت (عربی) دہن الزیت۔
درخت زیتون کے پختہ پھلوں کو دبا کر نکالا جاتا
ہے۔ صحائف آسمانی یعنی توریت اور انجیل میں روغن زیتون کا ذکر موجود ہے ۔
رنگ: زرد سبزی
مائل ،
مزاج : گرم ا
ترا۔
مقدار خوراك:
6 ملى لیٹر سے 24 ملی لیٹر ۔
مقام پیدائش :
فلسطین ،عرب ، ایران اور جنوبی یورپ۔
افعال و استعمال: خارجی طور پر مرطب، محلل اور
مسکن ہے اس لیے سردی کے دردوں پر مالش کیا جا تا ہے۔ اس کی مالش ضعیف اور لاغر
بچوں کے لیے مفید ہے۔ خفیف ملین ہے ۔ قبض، قروح مقعد ، شقاق مقعد اور حصات الکبد (
جگر کی پتھری) میں پلایا جاتا ہے۔
بدن کو غذائیت
بخشتا ہے ۔ محلل اورام ہے۔ پیٹ کے کیڑے مارکر نکالتا ہے۔ اعصاب کو گرم کرتا ہے ۔اس
لیے سردی کے اثر کو زائل کرتا ہے۔ اندرونی اعضاء کی خراش اور سوزش کو تسکین بخشتا
ہے۔ جب ورم امعاء یا سدے کی وجہ سے قولنج ہو تو ایسی حالت میں گلیسرین سرنج سے
مقعد میں روغن زیتون کی پچکاری کرنا نہایت نافع ہے۔
جدید تحقیق سے
ثابت ہوا ہے کہ روغن زیتون کولسٹرین نامی مادہ کوحل کر لیتا ہے۔ یہ مادہ سنگ مرارہ
کا خاص جزو ہے اس لیے سنگ مرارہ کے مریضوں کو روغن زیتون بڑی مقدار میں استعمال
کرایا جاتا ہے ۔۔