روغن بابونه :
انگریزی نام
CHAMOMILLA
OIL
(عربی
) دہن البابونج (فارسی) روغن بابونہ ۔
ہندوستان،
پاکستان اور ایران کا ایک پودا ہے اس کا ذکر علیحدہ موجود ہے۔ یہاں اس کے روغن کا
ذکر کرنا مقصود ہے۔اس کے پھول روغن کنجد میں ڈال کر یا پکا کر بناتے ہیں۔
ذائقہ : تلخ
مزاج : خشک اور گرم
مقدار خوراك:
چمچہ خرد بھر
افعال و استعمال: ورموں کو تحلیل کرتا ہے، چوٹ
اور دردوں کو مفید ہے۔ کمر کے درد اور گٹھیا اور کولہے کے درد اور عرق النساء کو
مفید ہے اور بالخاصہ انتین کے ورم کو نافع ہے۔ کان کے درد کو بھی مفید ہے۔