سپاری ، فوفل ، پوپل ، سوپاری ، گوآ

سپاری   :

لاطینی نباتاتی نام  ARECA CATECHU LINN

 چھالیہ (عربی) فوفل ۔ (فارسی) پوپل ۔ (ہندی) سپاری۔ ( گجراتی) سوپاری۔ (بنگلہ) گوآ۔ (انگریزی) بیٹل نٹ BETAL NUT -




ایک درخت کا پھل ہے ۔ اس کو باریک کتر کر پان کے ساتھ کھاتے ہیں۔ اس کی دو اقسام میں ایک مدور مخروطی جس کو جہازی چھالیہ کہتے ہیں۔ دوسری گول جس کو مانک چندی کہتے ہیں۔ اگر چھالیہ کو کاٹنے پر اس کے اندر سفید سفید لکیریں زیادہ ہوں تو وہ اچھی ہوتی ہے اس میں ایک ایلکائڈ ’’ارے کولین‘‘ پایا جاتا ہے جو قاتل کرم شکم تاثیر رکھتا ہے ۔

رنگ: باہر سے بھوری۔

 ذائقہ: کسیلا ۔

 مزاج سرد و خشک درجہ دوم ۔

 مقدار خوراك: 3 گرام سے 5 گرام تک ۔

مقام پیدائش: گرم حصص ہندوستان ،  جنوبی ہند ، میسور کنارا، مالا بار ، آسام

 افعال و استعمال: قابض ، رادع اور محلل اورام ہے۔ اس کو باریک کتر کر پان کے ساتھ کھاتے ہیں ۔ اس کا سفوف دستوں کو بند کرنے کے لیے کھلاتے ہیں۔ دانتوں کو مضبوط کرتی ہے اس لیے اس کو جلا کر سنونات میں شامل کرتے ہیں ۔ گرم ورموں پر اس کا لیپ کرتے ہیں ۔

معجون سپاری پاک اس کا مشہور مرکب ہے جو جریان الرحم کے لیے بہت مفید ہے۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.