دوقو ، بزرالجزرالبری ، تخم گزردشتی

دوقو  :

لاطینی/ نباتاتی نام   PEUCEDANUM GRANDE C.B CLARKE

 (عربی) بزرجزرالبری۔ (فارسی ) تخم گزردشتی۔ (انگریزی) WILD CARROT ۔



جنگلی گاجر کا پودا گا جر ہی کے ہم شکل ہوتا ہے اور ایک بالشت سے دو بالشت تک بلند ہوتا ہے۔ جڑ انگلی کے برابر موٹی اور مزے میں گاجر کی مانند ہوتی ہے ۔ تخم اجوائن کے مشابہ لیکن اس سے قدرے چھوٹے ہوتے ہیں۔

 رنگ: زرد ۔

ذائقه: تیز وتند خوشبودار

مزاج :  گرم درجہ سوم خشک درجہ سوم

مقدار خوراك: 5 گرام

مصلح: کتیرا۔

 بدل: کرفس

افعال و استعمال: مفتح ،  کاسر ریاح ، مدر بول و حیض ، مولد منی، مقوی باہ ، منفث بلغم اور مفتت سنگ گردہ و مثانہ ہے ۔ اس کو زیادہ تر کا کنج اور آلو بالو کے ہمراہ پانی میں شیرہ نکال کر سنگ گردہ و مثانہ کے مریضوں کو استعمال کراتے ہیں ۔ گردہ ومثانہ کی پتھری کوتوڑتا ہے۔ پیشاب خوب لاتا ہے۔ مقوی معدہ ہے۔ ریاح و نفخ تحلیل کرتا ہے۔ علاوہ ازیں منفث بلغم ہونے کی وجہ سے سینہ کو بلغمی مواد سے صاف کرتا ہے اور تقویت باہ کے لیے معجونات میں شامل کرتے ہیں۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.