زراوند
مدحرج :
لاطینی/ نباتاتی نام ARISTOLOCHIA ROTUNDA LINN
(عربی)۔(فارسی) زراوند گرد ۔ (انگریزی) ارسٹولو
کیا روٹنڈا A ROTUNDA-
فندق کے برابر گول جڑ ہے ۔ نوٹ: زراوند کی ایک
قسم ہندوستان میں ہوتی ہے اس کو ایشرمول کہتے ہیں۔
رنگ: باہر زرد اندر سرخی مائل ۔
ذائقہ: مزاج
گرم اور خشک درجہ دوم ۔
مقدار خوراک:
3 گرام تا 5 گرام۔
افعال و استعمال: محلل ،ملطف ، قابض ، مفتح ،
مقطع ومخرج بلغم ، جالی ، مسکن اوجاع ، منبت لحم، مدرحیض ۔ ریاح اور ورموں کوتحلیل
کرتی اور طاقت بخشتی ہے۔ اور پھیپھڑوں اور معدہ کو اور دماغ کو طاقت دیتی ہے۔
دمہ اور پرانی کھانسی کے لیے مفید ہے اور بلغم
کو چھانٹتی ہے اس کے اندر قوت قابضہ کے ساتھ قوت مقحتہ بھی ہے جس سے اس کا فعل قبض
کمزور ہوجاتا ہے لیکن اس کے ساتھ گل ارمنی یا اقاقیا ملا دیا جائے تو اس کی قوت
قابضہ قوی ہو جاتی ہے ۔۔
