زراوند
دراز :
لاطینی/ نباتاتی نام ARISTOLOCHIA BRACTEOLATA LAMK
(فارسی ۔عربی) زراوند ۔ (انگریزی) اریسٹولوکیا ARISTOLOCHIA
زراوند ایک
درخت کی جڑ ہے۔ بڑی کو زراوند طویل ( ارسٹولو کیالونگا) چوٹی کو زراوند مد حرج (
ارسٹولوکیا روٹنڈا) کہتے ہیں۔ دونوں کی تاثیر قریب قریب ہے، زیادہ مستعمل مد حرج
ہے۔
رنگ: سرخ
سیاہی مائل ۔
ذائقه: تلخ ۔
مزاج گرم درجہ
سوم خشک درجہ دوم ۔
مقدار خوراك:
تین گرام تا پانچ گرام ۔
افعال و
استعمال: مدر بول وحیض ، محلل ، مسخن ، منفث ، مسہل بلغم ، قاتل کرم شکم ، جالی
،احتباس بول وحیض و نفاس وتنقیہ رحم اور اخراج جنین کے لیے اندرونی و بیرونی طور
سے مستعمل ہے۔ رطوبت کو جذب کرتی ہے اور خون سرد اور ریاح کو تحلیل کرتی ہے ۔ بلغم
کو چھانٹتی ہے سدہ کوکھولتی ہے، پیٹ کے کیڑے نکالتی ہے۔
