حاشا :
لاطینی/ نباتاتی نام THYMUS SERPYLLUM LINN
(عربی) سعتر الحمیر ۔ (فارسی) ثومس ۔ (سندھی)
کانڈیرو ۔
(انگریزی)WILD THYME ۔ وائلڈ تھائم ۔
ایک قسم کا پہاڑی پودینہ ہے اس کا جوہر نکال کر
استعمال کیا جا تا ہے جس کو تھائی مول (ست اجوائن ) کہتے ہیں ۔
رنگ: سبز
سیاہی مائل
ذائقہ: تیز
مزاج: گرم درجہ سوم خشک درجه سوم
مقدار خوراك: 5 گرام سے 7 گرام تک
افعال و
استعمال: ملطف ہے ۔ ریاح اور اورام کوتحلیل کرتا ہے ۔
کرم شکم ( ہک
ورم ) کو ہلاک کرتا ہے ۔ یہ کیڑے پیالی نما خمدارمنہ رکھتے ہیں۔ اور انتریوں میں سوراخ
کر کے خون چوستے رہتے ہیں۔
شہد میں ملا کر چاٹنا فالج لقوہ اور صرع کے لیے
مفید ہے ۔ داد گنج وغیرہ میں تلوں کے تیل میں پکا کر لگانا مفید ہے ۔