جیا پوتا ، جیا پونتا ، پتر جیوک ، بھاگ بھری ، جیوا پتر

جیا پوتا:

 

 لاطینی/ نباتاتی نام  PUTRANJIVA ROXBURGHII

 

 

 (ہندی) جیا پوتا ۔ ( بنگالی ) جیا پونتا۔ ( گجراتی ) پتر جیوک۔ (سندھی) بھاگ بھری ۔ ( پنجابی ) جیواپتر ۔

 

 



 یہ درمیانے قد کا سدا بہار درخت منگوٹ کے درخت کی مانند ہوتا ہے ۔ جس کی شاخیں اکثر سرنگوں ہوتی ہیں ۔ اس کے پتے سیاہی مائل سبز رنگ کے ہوتے ہیں ۔۔ پھول چھوٹے چھوٹے لمبوترے گچھوں میں لگتے ہیں۔ اس کو ماہ جون میں نیم کی بنو لی جیسے پھل لگتے ہیں۔

 

 

 مقام پیدائش: یوپی اور صوبہ دہلی میں یہ درخت عام ہوتے ہیں۔ پنجاب میں کہیں کہیں ملتے ہیں۔ جیا پوتا کے بیج کی مالا ہری دوار میں کچھ روپوں میں مل جاتی ہے۔

 

 

افعال و استعمال: پراچین وئید جیا پوتا کے بیج ان عورتوں اور مردوں کو استعمال کراتے تھے جن کی اولاد نہیں ہوتی تھی۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کے پھل کا مغز کھانے سے حمل ٹھہرنے میں مدد ملتی ہے۔ سادہ لوگ اس کے پھلوں کی مالا پہنتے ہیں ۔ ان کا اعتقاد ہے کہ ایسا کرنے سے وہ بیماری سے محفوظ رہتے ہیں۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.