حب الآس ، تخم مورد ، من موریو ، موڑیاں

حب الآس :

 

 لاطینی/ نباتاتی نام MYRTUS COMMUNIS LINN

 (عربی)۔(فارسی ) تختم مورد ۔ ( سندھی ) من موریو ۔ ( پنجابی ) موڑیاں۔ (انگریزی) مرٹل بیری MYRTLE BERRY ۔

 



آس ایک پہاڑی درخت ہے جس کو دہقان سمل کہتے ہیں ۔ اس کا پھل سیاہ مرچ سے کسی قدر بڑا ہوتا ہے اور اس کے اندر کے  7 ، 8  چھوٹے چھوٹے چکنے تختم ہوتے ہیں۔ اس درخت کے پتوں کو ورق آس یا برگ مورد کہتے ہیں ۔

رنگ: سیاہ

ذائقہ: بکھٹا

مزاج : مرکب القوى مع غلبہ جوہر بارد

 مقدار خوراک: تین گرام سے پانچ گرام

 افعال و استعمال: قابض ، حابس خون و پسینہ اور کاسر ریاح ہے ۔ اسہال و پیچش کے لیے مفید ہے۔ ہر ایک عضو کے جریان خون کو بند کرتا ہے ۔ شربت حب الآس اس کا مشہور مرکب ہے جو معدہ کو قوت دیتا ہے اور دستوں کو روکتا ہے۔

اس کے پتوں سے خوشبودار تیل بنایا جا تا ہے جو کہ پرفیومری میں مستعمل ہے ۔ بغل کا پسینہ روکنے اور اس کی بو زائل کرنے کے لیے اس کے پتوں کا ضماد کر تے ہیں ۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.