دار ہلد ، حزاز ، چترا ، کشمل ، کسملو ، دارچوبہ ، وہردرا ، کیملو

دارہلد :

لاطینی/ نباتاتی نام   BERBERIS ARISTATA DC

(عربی) حزاز ۔ (ہندی) چترا یا کشمل ۔ ( پنجابی) کسملو ۔ (فارسی ) دار چوبہ۔

( بنگالی ) و ہردرا۔ ( پہاڑی) کشمل ۔ (کشمیری) کیملو ۔ (انگریزی) بربیری روٹ BARBERRY ROOT -




خاردار پہاڑی درخت ، لیموں کے پیڑ کے برابر، پتے چھوٹے چھوٹے دبیز ہرے رنگ کے جن کے کناروں اور نوکوں پر کانٹے ہوتے ہیں ، پھل سرخ سیاہی مائل زرشک کے مشابہ جس کوکشمل کہتے ہیں۔ بعض مصنفین نے زرشک کو اس درخت کا پھل قرار دیا ہے ۔ رسوت اس لکڑی کا عصارہ ہے۔ یہ لکڑی بل دار ایک سے دو انچ موٹی ہوتی ہے۔ اس کا جوہر موثرہ ایک ایکلائیڈ یعنی کھاری جوہر بربرین ہے ۔

رنگ: جڑ زرد ، پھل  سرخ سیاہی مائل ، پھول زرد

ذائقه: تلخ

بدل: ہلدی چوٹ کے لیے

مزاج : سرد و خشک بدرجہ اول

مقدار خوراک: 2 گرام سے۵ گرام تک

مقام پیدائش: شملہ ، کانگڑہ ، کشمیر میں 8 ہزار فٹ کی بلندی تک پایا جاتا ہے افعال و استعمال: مسکن ، معرق مصفی خون اور دافع بخارنوبتی ہے ۔ دموی بخار اور جنگل کی آب و ہوا کی وجہ سے ہونے والے بخار میں اس کے جڑ کا جوشاندہ بقدر 12,12 گرام تین گھنٹے کے وقفہ سے۲۔۳ دفعہ پلاتے ہیں۔ پسینہ لا کر بخار کو اتاردیتا ہے ۔ اس کی جڑ کی چھال کا جوشاندہ تلی اور جگر بڑھ جانے میں فائدہ کرتا ہے اور اس کی شاخوں کو ابال کر پلانے سے پسینہ آ کر ورم والا بخار ( گٹھیا) دور ہو جاتا ہے۔

 بخار کی کمزوری کے دفعیہ کے لیے اس کی جڑ کا سفوف شہد ملا کر چٹاتے ہیں۔ سارنگدھر میں لکھا ہے کہ داربلد کے ہمراہ جوشاندہ میں شہد ملا کر پلانا یرقان اوربھس میں نافع ہے۔ آشوب چشم میں تحلیل روح اور تسکین کے لیے رسوت بکثرت مستعمل ہے۔ چوٹ کی جگہ پر انجماد خون کو روکنے کے لئے دار ہلد اور سفیدی بیضہ مرغ  کا ضماد کرتے ہیں۔

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.