دارچینی :
لاطینی/
نباتاتی نام CINNAMOMUM CASSIA BLUME
(عربی)
قرفہ (ہندی ) دال چینی ۔ (انگریزی) سنے من بارک CINNAMON BARK ۔
ایک درخت کی
خوشبو دار چھال ہے۔
رنگ: سرخی مائل
ذائقہ : تیز
وشیریں
مزاج : گرم
وخشک سوم
بدل : تج
مقدار خوراک:
ایک تا دو گرام
مقام پیدائش:
اس کا اصلی مسکن جنوب مغربی چین ہے لیکن اب آسام اور لنکا میں بھی پیدا ہوتی ہے ۔
افعال و
استعمال: اس کی تاثیر مثل قرنفل کے ہوتی ہے چونکہ اس میں کسی قدر ٹینک ایسڈ بھی
ہوتا ہے اس لیے یہ قابض تاثیر رکھتی ہے ۔ ملطف ارواح ہے ۔ سدہ کھولتی ہے۔ مفرح ہے۔
محلل ، ریاح اور ارواح کی محافظ اور مقوی ہے۔ اس کو معجونوں اور مفرحات میں شامل
کرتے ہیں۔ کھانسی اور دمہ کے لیے شہد میں ملا کر چٹاتے ہیں۔ سردی کی وجہ سے پیشاب
بار بار آتا ہو تو دارچینی کا سفوف دو گرام ہمراہ دودھ کھلانا مفید ہے۔
مالا بارشمالی اور جنوبی کنٹرا میں دارچینی کا
روغن نکالا جا تا ہے ۔ یہ تیل سرد بیماریوں اور سرد دردوں کے لیے مفید ہے اور
تقویت باہ کے لیے بطور طلا استعمال کرتے ہیں ۔