دار چکنا ، سلیمانی ، دال چکنہ ، دار شکنہ

 

دار چکنا  ۔

 (عربی) سلیمانی ۔ ( ہندی ) دال چکنہ ۔ ( فارسی ) دارشکنہ ۔ (انگریزی) پرکلورائیڈ آف مرکری PERCHLORIDE OF MERCURY .




یہ سنکھیا اور پارہ کا مرکب ہے جس کی بھاری ڈلیاں ہوتی ہیں ۔

ذائقہ : بکھٹا ۔

رنگ : سفید

مزاج : گرم و خشک بدرجہ چہارم

 بدل : سنکھیا

مقدار خوراک : جوہردار چکنا ایک تا دو چاول

افعال و استعمال : مرہموں میں شامل کر کے قروح خبیثہ پر لگاتے ہیں ۔ خوردنی طور پر اس کا جوہرمصفی خون اور مجفف قروح ہونے کی وجہ سے مرض آتشک میں استعمال کرتے ہیں ۔ طب جدید میں اس کا ایک میں دس ہزار کی طاقت کا لوشن زخموں کو دھونے کیلیے بکثرت مستعمل ہے۔

 سم قاتل ہے ۔

 اگر غلطی سے زیادہ مقدار کھالی گئی ہو تو تین انڈوں کی سفیدی پانی یا دودھ میں پھینٹ کر پلائیں۔ بعد میں قے کرائیں۔ اور دوبارہ کچے انڈوں کی سفیدی یا گیہوں کا آٹا پانی میں گھول کر پلائیں۔

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.