زیره :
لاطینی/ نباتاتی نام CARUM CARVI LINN
(عربی، فارسی) کموں ، ( سندھی) جیرو۔ ( بنگالی)
جیره ۔
(انگریزی)
BLACK
CUMIN
۔
سونف کے مشابہ
بیج ہیں ۔ لیکن اس سے چھوٹے کسی قدرخمیدہ ہوتے ہیں۔ سیاہ اور سفید دوقسم کا ہوتا ہے۔ لیکن زیرہ
سیاہ زیادہ تر استعمال کیا جاتا ہے۔
رنگ: سفید یا سیاه ۔
ذائقه: شیریں
چرپرا ۔
مزاج : گرم و
خشک ۔
مقدار خوراک:
3 گرام سے 5 گرام تک ۔
مقام پیدائش:
صوبہ سرحد ، بلوچستان ، کماؤں ، گڑھوال ،
چمپہ اور کشمیر۔ گریز ( کشمیر کا زیرہ بہترین ہوتا ہے) ۔
افعال و
استعمال: گرم مصالحہ اور اچاروں میں بکثرت استعمال کیا جا تا ہے ۔ مقوی معدہ اور
جگر اور آنتوں کوقوت بخشتا ہے۔ پھیپھڑوں کوقوی کرتا ہے اور گرمی پیدا کرتا ہے اور
ریاح و ورموں کو تحلیل کرتا ہے اور بلغم
کو کم کرتا ہے۔ اس کی مداومت بدن کو دبلا کرتی ہے۔ ہضم میں مدد دیتا ہے۔ سفید زیرہ
سوزاک کے لیے بنائی ہوئی دوا کا ایک اہم جز ہے اور زچہ کو چھاتی کا دودھ بڑھانے کے
لیے بھی دیا جا تا ہے ۔
بیرونی طور پر جالی ، قابض اور مجفف ہے۔ ناخونہ، جالا وغیرہ کو زائل
کرنے کے لیے باریک پیس کر آنکھ میں ڈالتے ہیں۔ جوارش کمونی کا جزواعظم ہے ۔ یہ
ایکوا اور آئیل برٹش فارماکوپیا میں بھی درج ہیں اور اس کو بطورمقوی معدہ اور کاسر
ریاح استعمال کیا جا تا ہے ۔ زیرہ کے تیل سے شراب ، صابن اور دوسری سنگار کی چیزوں
میں خوشبو پیدا کی جاتی ہے۔
