زوفا :
لاطینی نباتاتی نام HYSSOPUS OFFICINALIS LINN
(عربی) زوفائے یابس۔ (فارسی ) زوفائے خشک ۔ (انگریزی) HYSSOP ۔
ایک بوٹی ہے
جو زمین پر مفروش ہوتی ہے۔ ہرایک شاخ کی
گرہ پر زردی مائل پھول ہوتا ہے ۔
رنگ: سبز
سیاہی مائل ۔
ذائقه: تلخ ۔
مزاج: گرم خشک
بدرجہ دوم ۔
مقدار خوراک:
3 گرام سے 7 گرام تک ۔
مقام پیدائش:
ملک شام ۔
افعال و
استعمال: محلل اورام اور بلغم کو براہ دست نکالتی ہے اس لیے زکام ونزلہ ، ذات
الریہ بلغمی کھانسی اور دمہ میں اس کا جوشاندہ دیا جاتا ہے۔ معدے کے کیڑے نکالتی
ہے۔ ورموں کو تحلیل کرتی ہے۔ شربت زوفا اس کا مشہور مرکب ہے جو کہ کھانسی میں
بکثرت مستعمل ہے۔
