ساگوان :
لاطینی نباتاتی نام TECTONA GRANDIS
(فارسی)
فیل گوش ۔ ( سندھی) ساگ جوون ۔ ( بنگلہ ) شلوگن گاچھ ۔
(انگریزی)
INDIAN
TEAK TREE
۔
یہ درخت سال
کی قسم کا ہے۔ پتے بڑے بڑے ہاتھی کے کان کی مانند اور کھردرے ہوتے ہیں ۔اس کے پتوں
کو ہاتھوں میں ملنے سے ہاتھ لال ہوجاتے ہیں۔
ذائقه: پھیکا ،کسیلا ۔
مزاج : سرد
وخشک ۔
افعال و
استعمال: مصفی خون ہے۔ اس لیے خون کے ہرقسم کے فساد کو دور کر کے اس کی اصلاح کرتا
اور باد و بلغم کے فساد کو بھی دفع کرتا ہے ۔ لکڑی پرگھس کر لیپ کرنا صفراوی درد
سر دفع کرتا ہے ۔ لکڑی کا کوئلہ پوست خشخاش کے پانی میں بجھا کر لیپ کرنے سے
پھوڑوں کا ورم دور ہو جا تا ہے۔
