روغن
تارپین :
انگریزی نام
TURPENTINE
OIL
(انگریزی)
آئل ٹرپنٹائن TURPENTINE OIL ۔
یہ لطیف روغن
صنوبر کی ایک قسم کے درخت سے رال کے ساتھ ملا ہوا نکلتا ہے۔ بذریہ عمل تقطیر رال
سے علیحدہ کیا جاتا ہے۔
رنگ: شفاف ۔ بیرنگ ۔
ذائقہ: تلخ
اور سوزنده ، بو مخصوص نا گوارقسم کی ۔
مزاج : گرم و خشک بدرجہ سوم
مقدار خوراک: 3 بوند سے ۱۰ بوند
مقام پیدائش:
جلو ( پنجاب )، بہوالی ( نینی تال )، بریلی (یوپی) ۔
افعال و
استعمال: روغن تارپین زیادہ تر ذات الجنب ، ذات الریۃ ، کھانسی ، وجع المفاصل میں
مستعمل ہے۔ روغن تارپین وروغن کنجد ہم وزن ملا کر مالش کریں ۔ لینی منٹ ٹرپن ٹائن
کی قائم مقام ہے۔ قے الدم اور بول الدم میں بھی خون بند کرنے کے لیے استعمال کرتے
ہیں۔ کرم شکم کے لیے بھی دیتے ہیں مگر زیادہ مقدار خوراک خطرہ سے خالی نہیں ۔
نفث الدم اور
پرانی کھانسی میں چند قطرات کھولتے ہوۓ پانی میں شامل کر کے اس کے بخارات سنگھاتے
ہیں امریکہ اورفرانس کے تارپین میں ٹرپینز TERPENES اور پائینز PINENES کے اجزا زیادہ ہوتے ہیں ۔ اور ہندوستانی
تارپین میں کیرین اور لانگی فولین کے۔ اس لیے اس کو بدیشی تیل کے مقابلہ میں ادنی
خیال کیا جاتا ہے۔ ہندوستانی تارپین مصنوعی کافور بنانے میں استعمال نہیں ہوسکتا۔